ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر علی لاریجانی نے ماضی میں ایران کے بارے میں امریکی رفتار کی بنیاد پر کہا ہے کہ ہم پراپنے قومی مفادات کی حفاظت ضروری ہے امریکی صدر اوبامہ کے وعدوں کے باوجود امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے بارے میں امریکہ کا مؤقف واضح ہے اور ہم اپنے قومی مفادات کی بنیاد پر حرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدرباراک اوبامہ نے تبدیلی کےاپنے انتخابی وعدوں کو پورا نہیں کیا لاریجانی نے کہا کہ افغانستان ، عراق ، ایران ، فلسطین کے بارے میں امریکی پالیسیوں میں کوئي تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے اور ہمارے لئے قومی مفادات کی حفاظت سب سے اہم ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 170979
امریکی صدر اوبامہ کے وعدوں کے باوجود امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔